مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے کل(ہفتہ کو ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف احتجاج کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام کل نیویارک میں نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کر یں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام مکمل ہڑتال کے ذریعے دنیا کو یہ واضح پیغام بھی دیں گے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی اور ناجائز تسلط کو قبول نہیں کرتے اور وہ اس سے مکمل آزادی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق،حق خود ارادیت کے استعمال کا مکمل اختیار دیاہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے بھارت نے جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کررکھا ہے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مسلسل نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور کالے قوانین کے تحت ان کی غیر قانونی نظربندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

ادھر جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے اسلام آبا د سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام پرزوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور اقوام متحدہ میں مودی کے خطاب کے خلاف کل مکمل ہڑتال کریں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی روزنہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button