مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ نشانہ بنا رہا ہے

01سرینگر12 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجی حق پر مبنی حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں بے دریغ قتل کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج نوجوانوں کے عالمی دن پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو حق خودارادیت اور استصواب رائے سمیت اپنے منصفانہ حقوق کا مطالبہ کرنے پر بے دردی سے قتل کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے دنیا نوجوانوں کا عالمی دن منا رہی ہے لیکن مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بیگناہ نوجوانوں کو روز کالے قوانین کے تحت نشانہ بناتے ہوئے انہیں قتل اور گرفتار کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے 5 اگست 2019 کے بعد محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل میں تیزی لائی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 146 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 800 سے زائد کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ 1989 سے اب تک96ہزار 1سو سے زائد کشمیری جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ظلم وستم کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو ہرگز زیر نہیں کیاجاسکتا۔ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل تو کر سکتا ہے لیکن ان کے موقف اور جذبات کو شکست نہیں دے سکتا۔ کشمیری نوجواپنی جدوجہد کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رپورٹ کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی سے نہیں دبایا جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں ناانصافی اور نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل کو روکے ، انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button