مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ : نامعلوم افرادنے بھارتی پیرا ملٹری اہلکار سے رائفل چھین لی
سرینگر01 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف کے ایک اہلکار سے اسکی بندوق چھین لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے جنوبی ضلع کے علاقے بیلوBelow میں سی آر پی ایف کی183ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار سے ایک ناکے پر رائفل چھین لی۔بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیاجو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔