پاکستان

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام ، حکومت کو مبارکباد

download (8)سرینگر 13 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کل (اتوار) منائے جانے والے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے بھیجے گئے اور سری نگر میں جاری کیے گئے ایک پیغام میں 75ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پر کشمیری اسکے شکر گزار ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرنے کی پالیسی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے شدید جبر کے خلاف 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اپنا بھرپور احتجاج درج کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے کشمیری عوام حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ بھارتی قیادت نے ان سے نہ صرف اقوام متحدہ اور بھارتی پارلیمنٹ میں کیا تھا بلکہ سری نگر کے لال چوک میں اس کا اعادہ کسی اور نے نہیں کیا بلکہ وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرونے خود کیاتھا تاہم آج تک نہ صرف یہ وعدہ پورا نہیں ہوا بلکہ جو لوگ اس کی یاد دلاتے ہیں انہیں گرفتاریوں اور قید و بند کی سزا دی جاتی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو اپنے آپ کو ایک نمائندہ جمہوریت کے طور پر پیش کرتا ہے کشمیری عوام پر زبردستی اپنی مرضی مسلط کرنے کے لیے ظلم اور جبر کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز کے لاکھوں اہلکار تعینات اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پوری آزادی پسند قیادت کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگ مقبوضہ علاقے او بھارتی جیلوںمیں بند کیے گئے ہیں جن کا واحد جرم بنیادی انسانی اور سیاسی حقوق کی بحالی کا مطالبہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طو ر پر نظر بند رہنما نعیم احمد خان نے تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے مظلوم عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ارض پاک کی موجودہ حکومت تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ نعیم خان نے تنازعہ کشمیر کو برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک متحرک، مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب اس وقت تک ادھورا رہے گا جب تک کشمیر کو بھارتی غلامی سے آزاد کر کے پاکستان کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید بشیر اندرابی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا محسن ہے اورکشمیری مملکت خداد دادکا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا علمبردار ہے جوگزشتہ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر ان کے منصفانہ مقصد کی حمایت کر رہا ہے۔ سید بشیر اندرابی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
0f309d42-dbd8-4dc8-a4c2-1a43aed36878 125d46b9-160c-4e9a-94e3-94159b5cc513 507a5a78-6c7f-42c6-9080-27a86489ab0f  b9c14745-6685-4f2f-a104-7a4950e4c976 b32a887d-58cd-4e57-a8a5-71380a901de8 d1bf2552-d8ac-4cbc-b91a-d91bd0469d25 دریں اثناءخطے کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر رہنماﺅں سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں کی تصاویر کے ساتھ کشمیر کے مختلف علاقوں میںچسپاں کئے گئے پوسٹروں میں جموں و کشمیر کی جلد آزادی اورپاکستان کا حصہ بننے کے لیے دعا کی گئی ہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں غلام محمد صفی اور نثار مرزا نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں اور جموں و کشمیر کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادکرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کا الحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے ایک فریق کے طور پرپاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعے کے حل کے لیے کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برطانوی استعمار کے خلاف تحریک آزادی کی ملک گیر حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ 15اگست کو بھارتی یوم آزادی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا کیونکہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button