بھارت

بی جے پی۔آر ایس ایس”ہر گھر ترنگا” مہم کے ذریعے اپنے تاریک ماضی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں: اکھلیش

لکھنو 14اگست(کے ایم ایس) بھارت میںسماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی۔آر ایس ایس”ہر گھر ترنگا”مہم کے ذریعے اپنے ماضی کے” تایک باب”کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اکھلیش یادو نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی بھارت کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر ”آزادی کا امرت مہوتسو” کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس عوامی دبائو کے تحت اور طاقت کے حصول کے لیے بھارتی جھنڈا دکھا کر اپنے ماضی کے”تاریک باب ”کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں بی جے پی کے سیاسی آقا آر ایس ایس نے آزادی کے بعد بھی بھارتی پرچم اور آئین کو تسلیم نہیں کیا۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی کے دفاتر ترنگوں کی دکانیں بن چکے ہیں۔بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ جھنڈوں پر کتنا جی ایس ٹی ادا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بھارتی پرچم فروخت کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button