بھارت

غزہ:ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں بھارتی نژاد فوجی بھی شامل

indo israel solidier killed in gazaیروشیلم :
غزہ میں ہلاک ہونے اسرائیلی فوجیوں میں ایک 20 سالہ بھارتی نژاد فوجی بھی شامل ہے۔
مارے گئے بھارتی نژاد سٹاف سارجنٹ حلیل سلیمان کا تعلق اسرائیل کے جنوبی قصبے ڈیمونا سے تھا۔
ڈیمونا کے میئر بینی بٹن نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ”ہم انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ غزہ کی لڑائی حلیل سلیمان کی موت ہوئی ہے“۔علاقے میں رہائش پذیر بھارتی نژا د کمیونٹی نے حلیل کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان تھا جس کا مستقبل بہت روشن تھا۔ کمیونٹی نے غزہ کے قتل عام کے میدان میں ایک بھارتی نژاد شخص کو بھی مرنے کیلئے بھیجنے پر اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button