مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے: ڈاکٹر فائی

واشنگٹن 14اگست (کے ایم ایس)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے 75ویں یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طوپر منائیں گے کیونکہ بھارت اپنے ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا جو اس نے اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں سے کررکھے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت 75سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ کشمیری کبھی اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ امریکہ بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانا چاہتا ہے جس کی قراردادوں کی بھارت 1948سے کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فائی نے یاد دلایا کہ 75سال پہلے بھارتی فوجیوں نے جھوٹے الحاق کی آڑمیں کشمیر پر حملہ کیا تھا۔ برطانوی اسکالر اور مورخ الیسٹر لیمب نے واضح طوپر ثابت کیا ہے کہ نام نہاد الحاق ایک جعلی دستاویز ہے۔ اس کی اصل دستاویز کبھی کسی نے نہیں دیکھی اور اگر کوئی اصل موجود تھی تو اس کے غائب ہونے کی کوئی معقول وضاحت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں یوم آزادی کا جشن منانے کاکوئی قانونی، اخلاقی یا آئینی جواز نہیں ہے کیونکہ یہ سرزمین اس کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت موجودہ صورتحال میں کشمیر کا تعلق اقوام متحدہ کے کسی رکن ملک سے نہیں ہے۔ ڈاکٹرفائی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اسے ایک متنازعہ علاقے کے طور پر تسلیم کیا ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام نے کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button