بھارت: شادی کے دن گھوڑے پر سوارہونے پر اونچی ذات کے ہندوﺅں کا دلت شخص کے گھر پر حملہ
بھوپال 25 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو ﺅںنے ایک دلت دولہے کے گھر پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ گھوڑے پر بیٹھ کرشادی کی بارات لے کر گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار” انڈین ایکسپریس“نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ریاست کے ضلع ساگر میں اونچی ذات کی لودھی ٹھاکر برادری کے اکثریت والے گاو¿ں گنیاری میں ایک دلت دولہا پہلی بار گھوڑے پر سوارہوا جس پر اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دولہے کے گھر پر حملہ کردیا۔ شادی کی تقریب پر حملے کو روکنے کے لیے27سالہ دولہے دلیپ اہیروار نے پولیس سے مدد طلب کی۔دلہے کے اہلخانہ نے بتایاکہ شادی کی بارات نکلنے کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد لودھی ٹھاکر برادری کے افراد نے دولہے کے گھر پر پتھراو¿ کیا اوراہلخانہ پر حملہ کیا۔ دلیپ اہیروار نے کہاکہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب علاقے میںبجلی بند ہوئی اوراس کے چند منٹ بعد100 سے زائد افراد کا ایک گروپ لاٹھیاں لے کرہمارے گھر کے اندر گھس آیا اور خواتین سمیت سب پر تشددکیاجس سے میر اہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔ حملہ آوروںنے ایک 60 سالہ خاتون کو بھی نہیں بخشا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھر کے باہر کھڑی ایک کار کو بھی نقصان پہنچایا اور شامیانہ اکھاڑدیا۔دولہے کے والد55سالہ دیویندر اہیروار نے کہا کہ اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ہمیںدوبارہ دھمکی دی ہے۔ دیویندر نے کہا کہ اہروار برادری کا کوئی دوسرا آدمی اب گھوڑے پر سوار نہیں ہوگا۔