مقبوضہ جموں و کشمیر

پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے بند کردی گئی

سرینگر15فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطہ کے ضلع رام بن میں پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے میہڑ میں شاہراہ پر مسلسل پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔
واضح ر ہے کہ سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے کا واحد زمینی رابطہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button