مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں تین افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتارکرلیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین افرادکو گرفتارکرکے انہیں اسلام آباد اور کپواڑہ کی جیلوں میں نظر بند کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد سر یور پورہ پٹن کے میسر مجید ملک، ڈارمحلہ پلہالن کے عبدالاحد ڈار اورتانترے پورہ پلہالن کے خورشید احمد وازہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتارافراد کو ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور اسلام آباد میں نظربند کیا گیا ہے۔