مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جنوری میں 22کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگریکم فروری ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 22 کشمیریوں کو شہید کیاجن میں ایک کشمیری لڑکا بھی شامل تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے ان میں سے4نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔اس دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 17افراد زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 45شہریوں جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلبا شامل تھے کو گرفتار کرکے ان میں سے متعدد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین لاگو کر دئے ۔اس دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک خاتون کی بے حرمتی کی اور تلاشی او ر محاصرے کی کاناد نہاد کارروائیوں کے دوران 7مکانوںکو تباہ بھی کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button