مقبوضہ جموں و کشمیر

گجرات : ترنگاریلی کے دوران سابق نائب وزیر اعلیٰ پر گائے کا حملہ ، ہسپتال منتقل

احمد آباد14اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجراب میں ترنگا ریلی کے دوران گائے کے حملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع مہیسانہ کے قصبے کڑی میں ایک آوارہ گائے نے ترنگا ریلی میں گھس کو پٹیل کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ زمین پر گر گئے اور ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی ۔ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ ویڈیومیں نہ صرف سابق نائب وزیر اعلیٰ بلکہ ریلی میں شامل کئی دوسرے لوگوں کو بھی گائے کے حملے میں زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button