مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا
سرینگر یکم جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے جمہ گنڈ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ نوجوان کی شہادت سے بدھ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔