یاسمین راجہ کی چھ کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی کی مذمت
سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اور اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں چھ سرکاری کشمیری ملامین کی نوکری سے برطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف ناانصافی اور انتقامی کارروائی کی پالیسی ترک کرے اور خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف قدم اٹھائے۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر پر رابطہ گروپ کے ارکان کی تعریف کی جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کے مظلوم لوگوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔ یاسمین راجہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔