مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے، عمر عبداللہ

omar-abdullah-1687430090سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ اگرچہ بھارت کو جمہوریت کی ماں کہا جا رہا ہے، لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت ہی کا قتل کیا جا رہا ہے۔
عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر میں اسی جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پانچ چھ ماہ پہلے انتخابات کے لیے تمام مطلوبہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی جانی چاہیے تھی لیکن اس نے اس عمل کو روک رکھا ہے اور اسے تاخیر کا شکار کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button