مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ جموں وکشمیر کو غیر کشمیریوں کی کالونی میں تبدیل کرنے سے بھارت کو باز رکھے، مسرت عالم

download (1)سرینگر18 اگست (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر کشمیریوں کی کالونی میں تبدیل کرنے سے روکیں جیسا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے بھارتی جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ اس ساری مشق کا مقصد مسلم اکثریت کو ان کے اپنے وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے اپنے اس مذموم مقصد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اسی طرح کشمیریوں کو اسی طرح سے ان کے گھروں سے بے گھر کر رہی ہے جس طرح اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی املاک سے بے دخل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت راجستھان، اتر پردیش، بہار، پنجاب اور دیگر بھارتی ریاستوں سے لوگوں کو جموں و کشمیر میں بسانے کے لیے لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 25 لاکھ سے زیادہ غیر مقامی لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ کشمیر کے نام نہاد اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے اور علاقے میں آبادی کے موجودہ خدوخال کو بھی مسخ کیا جا سکے۔ انہوںنے بھارت نواز سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے مودی حکومت کے تازہ اقدام کے بعد نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور بھارتی غلامی کو الوداع کہہ کے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہم اپنے وطن اور لوگوں کو خطرے سے بچا سکتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ اس وقت تک کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے جب تک انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے دیا گیا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button