مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھمپور: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی

Accidentجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع ادھمپور میں سٹرک کے ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں چنانی لدھا لنک روڈ پر ایک کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32سالہ رنکو جبکہ زخمیوں کی نیرج سنگھ، زمیش سنگھ اور راج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جنہیں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
  • .
Back to top button