مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ”پی ڈی پی“ کا انتخابی فہرستوں میں بھارتی شہریوں کو شامل کرنے کے خلاف احتجاجی مارچ

سرینگر19 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے انتخابی فہرستوں میں بھارتی شہریوں کے نام شامل کیے جانے کے خلاف آج سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا۔

پی ڈی پی کے کئی رہنماو¿ں نے پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری کی قیادت میں سری نگر میں پارٹی کے ہیڈ آفس سے مارچ نکالا۔ سہیل بخاری نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج مقبوضہ علاقے کی انتخابی فہرستوں میں امپورٹڈ ووٹرز(بھارتی شہریوں )کو شامل کرنے کے خلاف ہے۔ سہیل بخاری نے کہا انکا یہ احتجاج ایک پیغام ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے کا یہ عمل 5 اگست 2019 سے جاری ہے اور اب غیر مقامی لوگوں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر کے اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، جمہوری حقوق چھینے جا رہے ہیں اور انتخابی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے لیکن کشمیریوں کویہ ہرگز قبول نہیں ہے۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی طرف سے پیر کے روزبلائے گئے کل جماعتی اجلاس کے بارے میں کہا کہ پی ڈی پی امید کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شناخت اور حقوق پر ہونے والے اس حملے کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button