مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ:ایک خاتون سمیت متعدد نوجوان گرفتار
سرینگر16مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی پولیس نے ایک خاتون سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیموں سے وابستہ عسکریت پسند قراردیا ہے ۔گرفتار نوجوانوں کی شناخت عارف اعجاز ، اعجاز احمد ریشی ،شارق احمد لون، ریاض احمد میر،غلام محمد وازہ، مقصود احمد ملک اور شیما شفیع وازہ کے طور پر کی گئی ہے۔