خصوصی رپورٹ

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں دھاندلی کی بھارتی کوششوں کے بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے گا ترجمان

اقوام متحدہ 20 اگست (کے ایم ایس) اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی مودی حکومت کی کوششوں کے بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیر حق نے نیویارک میں یومیہ نیوز بریفنگ میں مسلم اکثریتی مقبوضہ جموںوکشمیر میں عارضی بھارتی رہائشیوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو زیر غور لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی اصول جس کی ہم پیروی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ کسی بھی تنازعہ کے حوالے سے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام برادریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک ہو اور انہیں منصفانہ نمائندگی کا احساس ہو۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے بدھ کو یہ اعلان کیا کہ جموں وکشمیر میں عارضی طور پر رہنے والے غیر مقامی لوگ ووٹنگ فہرستوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔نئی ووٹر فہرستوں میں مقبوضہ علاقے میں عارضی طور پر مقیم بھارتی شہری شامل ہوں گے۔ ان میں بھارتی فورسزکے اہلکار، سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اور بھارتی مزدور وغیرہ شامل ہیں۔
05 اگست 2019 تک جب نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے یکطرفہ اور غیر آئینی طور پر 370 اور 35A کی دفعات کو منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی، علاقے میں ووٹنگ کا حق صرف یہاں کے مستقل باشندوں تک محدود تھا۔ مذکورہ دفعات کے تحت بھارتی شہریوں کو مقبوضہ علاقے میں مستقل طور پر آباد ہونے، زمین خریدنے اور علاقے میں سرکاری ملازمتیں حاصل کا حق حاصل نہیں تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کے اس تازہ اقدام کا مقصد مقامی آبادی کو بے اختیار ، بے دخل کرنا اور پسماندہ کرنا ہے۔ انہوں نے غیر کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کے اقدام کو کشمیریوں کی مرکزیت کو کم کرنے کے مذموم منصوبے کا حصہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خطے کی آبادی کو تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے کے لیے خطرناک اقدام کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button