مقبوضہ جموں و کشمیر

فسطائی مودی کا 5اگست کا غیر قانونی اقدام کشمیر یوں کی شناخت اوربنیادی حقوق پر حملہ تھا ، غلام احمد گلزار

download (8)سرینگر 28جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںغیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ 05اگست کشمیر کی تاریخ کے سب سے المناک، دردناک اور سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے اور کشمیری اسے ہمیشہ یوم استحصال، یوم سوگ اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ05اگست 2019کو انسانیت کے قاتل نریندر مودی کی زیر قیادت آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر تمام بنیادی حقوق سلب اور مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرکے سخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی اقدام ہندوتوا طاقتوں کا کشمیر کی منفرد شناخت، ثقافت، روزگار، آبادی اور بنیادی حقوق پر حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی عزت ، جان و مال، ثقافت، شناخت اور زمین سب کچھ دائو پر لگا ہوا ہے اور ہمیں ہندوتوا سامراج اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 05اگست 2019 کے بعد سے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کے دس لاکھ اہلکار کشمیریوں کو قتل عام اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی سفاک قابض فوج ہر چیز کو اپنے فوجی بوٹوں تلے روند رہی ہیں اور کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے ۔حریت رہنما نے افسوس ظاہر کیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت اپنے شیطانی ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کے لیے کشمیر کو قبرستان اور بنجر زمین میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں منظم نسل کشی، وحشیانہ ظلم وتشدد، اجتماعی گرفتاریوں، املاک کی تباہی اور خواتین کی عصمت دری جیسے گھنائونے جرائم میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست کے بعدسے ہندوتوا طاقتوں نے مقبوضہ علاقے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جبکہ حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں، سماجی کارکنوں، خواتین اور بچوں سمیت بیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار اوربھارتی فوجیوں نے گولہ باری اور کیمیائی مودا کے ذریعے 15سو سے زائد عمارتوں اور مکانوںکو تباہ کردیا ہے ۔ ان جرائم سے مقبوضہ وادی میں ہندوتوا دہشت گردی کی شدت ظاہر ہوئی ہے ۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ ہندوتوا طاقتوں نے متنازعہ علاقے میں انتظامی تبدیلیاں لا کر نئی آبادکاری کا منصوبہ شروع کردیا ہے جس کا آغاز نئے ڈومیسائل قانون کے نفاذ کے ذریعے کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسائل قانون کے نفاز کے بعد بھارت نے مقبوضہ علاقے میں 20لاکھ بھارتی شہریوں کی آباد کاری کی راہ ہموار کرکے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قوانین کے تحت کشمیریوں کو ان کی آبائی زمین سے بے دخلی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراضی سے متعلق قوانین میں ترمیم، چھائونیوں کیلئے بھارتی فوج کو وسیع اراضی کی الاٹمنٹ، فوجیوں اور پنڈتوںکی کالونیاں اورنام نہاد حلقہ بندیاں کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ مسلط کرنے کیلئے فسطائی ہندوتواذہنیت کی چند مثالیں ہیں۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوںکی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور نڈر کشمیریوں نے شاندار جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے حریت رہنما محمد یاسین ملک اور دیگر علیل رہنمائوں کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی طاقت کے ذریعے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت حریت رہنمائوں کے دوران حراست قتل کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے نظربندرہنمائوں کے جذبے اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروظ میں لکھا جائے گا۔حریت نے واضح کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھنے کیلئے بھارت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔انہوں نے دنیا بھر میںمقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں اور تحریک آزادی کو اجاگر کریں اورمقبوضہ کشمیرمیں میں بھارتی جرائم کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کشمیریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اس دن احتجاجی مظاہرے کریں اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرائیں۔انہوں نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی مسلسل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورموںپر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button