بھارت
امریکی صحافی انگد سنگھ کو دلی ائر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا
نئی دلی26 اگست(کے ایم ایس)امریکی نیوز اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی وائس سے وابستہ ایک امریکی صحافی انگدسنگھ کو نئی دلی کے ائر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
انہیں ہوائی اڈے سے بدھ کی رات ڈی پورٹ کیا گیا۔ یہ بات صحافی کے اہلخانہ نے بتائی۔ انگد سنگھ کی والدہ گرمیت کور نے جو ایک مصنفہ ہیں کہا کہ بھارتی حکام نے انہیں ملک بدر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک میرے بیٹے کی ایوارڈ یافتہ صحافت ہے جو بھارتی حکومت کو خوفزدہ کرتی ہے۔