بھارت

کسانوں کی طرف سے مودی حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 15دن کی مہلت

نئی دلی23 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں مختلف ریاستوں سے آنے والے سینکڑوں کسانوں نے مہاپنچایت کے دوران مودی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دی ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسانوں کی تحریک میں تیزی لائی جائیگی ۔
نئی دلی میں جنتر منتر کے مقام پر سمیوکت کسان مورچہ کی طرف سے بلائی گئی مہا پنچایت کے دوران کسان تنظیموں نے مودی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 15دن کا وقت دیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صور ت میں تحریک میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے ۔ کسانوں کے لیڈر شیو کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رکاب گنج گردوارے میں کسان مورچے کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں کسانوں کی تحریک غیر سیاسی ہے اور ہم غیر سیاسی ہی رہیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button