مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ:بھارتی پولیس اہلکار نے حاملہ بیوی کوگولی مار کر قتل کردیا

جموں 23 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے ایک اسپیشل پولیس آفیسر نے آج جموں کے ضلع کٹھوعہ میں اپنی حاملہ بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاہے کہ یہ واقعہ بلاور کے علاقے دھرلٹا گائوں میں اس وقت پیش آیا جب ایس پی او موہن لال نے اپنی بیوی آشا دیوی کو کسی خاندانی جھگڑے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔ موہن لال جو ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں تعینات ہے گزشتہ تین دنوں سے چھٹی پرگھر آیا ہوا تھا۔واقعے کے بعدموہن لال جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے ۔حکام نے مزیدبتایا کہ خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھی ۔کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رمیش چندر کوتوال نے کہا ہے کہ موہن لال کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button