مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن نصرت الاسلام کا ترک عالم دین شیخ محمود آفندی کے انتقال پراظہار تعزیت

afandi

 

سرینگر25جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن نصرت الاسلام نے جو کشمیر کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے ، ترکی کے معروف عالم دین اور شیخ الوقت حضرت مفتی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جو جمعہ کو 93 سال کی عمر میں نتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن نے اپنے نظربند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے سرینگر میں ایک بیان میں مذہبی اور علمی کارناموں اور دعوت ، فقہ اور تصوف کے میدانوں میں حضرت مفتی شیخ محمود آفندی کی شاندارخدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جن میں دنیا بھر میں مسلمانوں کاتزکیہ نفس اور اصلاح شامل ہے۔انجمن نے کہاکہ موجودہ دور میں مسلمانوں بالخصوص ترکی کے لوگوں نے حضرت شیخ آفندی سے بے پناہ فائدہ اٹھایا ہے ۔ بیان میں ایک پرانی کہاوت کا ذکر کیاگیا ہے کہ ایک عالم کی موت دنیا کی موت ہے۔بیان میں کہاگیا کہ کشمیری عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں شیخ آفندی کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی گئی۔
دریں اثناء انجمن نے سینئر صحافی اور انگریزی روزنامے”مرر آف کشمیر”کے بانی ایڈیٹر غلام حسن کالو کی اہلیہ کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور غلام حسن کالو اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button