مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو سیاسی غیر یقینی کی ایک غیر معمولی صورتحال میں دھکیل دیا ہے ،کانگریس
جموں 14 ستمبر (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نفرت کی سیاست کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو سیاسی غیر یقینی کی ایک غیر معمولی صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے سربراہ وقار رسول وانی نے کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے، جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے دخل اور بے اختیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جموںوکشمیر کو بی جے پی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے زبردست دھچکا لگا ہے ، ملازمتوں، زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور سیاسی اور شہری حقوق کو دبایا جا رہا ہے۔