مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر28فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں دواورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ یہ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی تھی ۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو میں نوجوانوں کے قتل کی تصدیق کی ہے ۔ اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔