مقبوضہ جموں و کشمیر
مدھیہ پردیش: مودی کے دورے کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ طلب
شملہ 05 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹوں کوکیر یکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس پر انہوں نے شدید اعتراض کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی آج ( بدھ) مدھیہ پرپریش کا دورہ کریں گے۔ ریاست کے ضلع بلاس پور کے پبلک ریلیش افسر نے حکم جاری کیا کہ وزیر اعظم کے دورے کی کوریج کرنے والے صحافیوں، ویڈیو گرافروں اور فوٹو گرافروں کو کیر یکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا اور ایسا کرنے والوں ہی کو کوریج کی اجازت دی جائے گی۔ صحافیوں نے مذکورہ احکامات پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جس کے بعدریاست کی بی جے پی حکومت نے یہ احکامات واپس لے لیے۔