مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ میں امن تنازعہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک ہے: شبیر شاہ

Shabbir Shshسرینگر:غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں امن تنازعہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل سے منسلک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں عالمی رہنما ئوں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محصور فلسطینیوں کا قتل عام عالمی ضمیر کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ شبیرشاہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بااثر عالمی حکومتیں فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی بے حسی کی پالیسی ترک کریں اور مظلوم فلسطینیوں کے اس قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ غزہ اور اس کے اطراف میں بے گناہ مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام ایک عظیم انسانی المیہ ہوگا۔انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص مسلم ممالک کوغزہ کا خونی محاصرہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔شبیرشاہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی بے عملی اسرائیل کو فلسطینیوں کو قتل کرنے کا کھلا لائسنس دینے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ صیہونی حکومت نے ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔مسئلہ فلسطین اورمسئلہ کشمیر کا موازنہ کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے عوام نے استعمار کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں امن ان پرانے تنازعات کے حل سے جڑا ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button