ممتا بنرجی کی تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال پرمودی حکومت پر کڑی تنقید
نئی دلی13 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ایک ٹویٹ میں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور این آئی اے جیسے تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”آج آپ اقتدار میں ہیں اور اپنی مرکزی تحقیقاتی اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔ کل جب آپ اقتدار میں نہیں ہوں گے، تو یہ ایجنسیاں آپ کی رہائش میں داخل ہوں گی اور آپ کو کان سے پکڑ کر باہر کھینچ لیں گی۔ وہ دن جلد آئے گا”۔