بھارت
راہل گاندھی نے بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: کانگریس
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں عدم تشدد کو ہندوعقیدے کی بنیادقراردیتے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ہندوئوں کے خیالات کو بی جے پی کی تنگ نظری میں قید نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی نے کل پارلیمنٹ میں ہندو سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے بعض ہندوتوالیڈروں کو آئینہ دکھایاہے۔ انہوں نے آئینے میں اپنے بھیانک چہرے کو دیکھ کرضرور خوفزدہ ہو گئے ہوں گے ۔پون کھیڑا نے کہاکہ ہم ہندو نظریات کو بی جے پی کی تنگ نظری کی گرفت میں نہیں آنے دیں گے۔