بھارت

پنجاب ، ہریانہ میں حالات کشیدہ، امرت پال سنگھ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران100 سے زائد افراد گرفتار

امرتسر20مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںسکھ اکثریتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جہاں خالصتان کے حامی ممتازسکھ رہنما امرت پال سنگھ کے خلاف کریک ڈائون تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے اور ان کے 100سے زائد حامیوں کو گرفتار کیاگیاہے جبکہ حکام نے پوری پنجاب ریاست میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
30سالہ امرت پال سنگھ حالیہ مہینوں میں ایک علیحدہ وطن” خالصتان” کے قیام کا مطالبہ کرنے والے اور تقریبا تین کروڑ افراد کی ریاست کے دیہی علاقوں میں ریلیوں میں سکھ مذہب کی اپنی تشریح کرنے والے رہنما کے طورپر سامنے آئے ۔ گزشتہ ماہ جب ان کے ایک ساتھی کو مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیاتو تلواروں، خنجروں اور بندوقوں سے لیس امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مارا ۔سکھوں کی مقدس ترین عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل کے شہر امرتسر کے مضافات میں دن دہاڑے چھاپے کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور حکام پرامرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے دبائو بڑھ گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبرو ں کے مطابق بعد میںپنجاب پولیس نے بتایاکہ اس نے ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں امرت سنگھ کے چچا اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایاکہ آج چونتیس افراد کوگرفتارکیاگیااور اب تک مجموعی طورپر112افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں مکمل امن اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پورے پنجاب خاص طور پر دیہی علاقوں میں اورامرت پال سنگھ کے گائوں جلو پور کھیرا کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز پر پابندی کو بڑھا یا گیا ہے جبکہ ہمسایہ ریاست ہریانہ میں بھی ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button