بھارت

وزیر اعلیٰ آسام مدارس کو بلڈوز کرنا بند کریں، سربراہ” اے آئی یو ڈی ایف“

گوہاٹی03 ستمبر (کے ایم ایس) آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بدرالدین اجمل نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما پر زور دیا ہے کہ وہ مدارس کو بلڈوز کرنا بند کریں۔
بدرالدین اجمل نے یہ بات Bongaigaon کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو گیگھوپا کے علاقے کبیتاری میں مدرسہ مرکز المعارف الکریانہ کو بلڈوز کرنے کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ س طرح کے اقدامات آسام کے اقلیتی اکثریتی علاقوں میں بچوں کی تعلیم پر براہ راست حملہ ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدارس عوامی املاک ہیں اور انہیں بغیر کسی پیشگی قانونی نوٹس کے منہدم نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے اس کارروائی کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا اگر کسی شخص کو عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے یا کسی بھی طرح کی ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے گرفتار کیا جاتا ہے تو ایسے فرد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے لیکن مدارس کو گرانا کہاں کا انصاف ہے۔ بدرالدین نے مزید کہا کہ مدارس کبھی نفرت یا فرقہ پرستی کی تعلیم نہیں دیتے اور انہیں منہدم کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ آسام حکومت نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تین مدارس بلڈوز کر دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button