بھارت
ٹورنٹو،خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارتی جھنڈے کوچاقوں سے دوٹکڑوں میں تقسیم کر دیا
ٹورنٹو:
خالصتان کے حامی مظاہرین نے ٹورنٹو، کینیڈا میں انڈیا ڈے پریڈ کے موقع پر چاقوں سے بھارتی جھنڈے کو دوٹکڑوں میں تقسیم کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے گو انڈیا گو بیک جیسے نعرے لگائے ۔اس موقع پر مظاہرین کی پریڈ کے شرکاء کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔خالصتان کے حامی گروپوں کی جانب ریلی نکالنے کے اعلانات کی وجہ سے پریڈ سخت سیکورٹی کے درمیان ناتھن فلپس اسکوائر پر منعقد کی گئی ۔ تاہم خالصتان کے حامی درجنوں مظاہرین بھی سڑکوں پر نکل آئے جس کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بھارت نواز اور بھارت مخالف گروپوں کے درمیان تصادم دکھایا گیا ہے۔ ویڈیوز میں خالصتان کے حامی بھارت مخالف نعرے لگا نے کے علاوہ بھارتی جھنڈے کو پھاڑ رہے ہیں ۔