مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، رہنماﺅں کی نظر بندی کی مذمت

سرینگر 04ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں مسلسل کرفیو اور حریت رہنماﺅ ں کی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔
جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں پارٹی کے علیل چیئرمین مختار احمد وازہ ، انجینئر فیاض ، رئیس احمد، عاشق حسین ، سرتاج احمد اور دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل حراست پر شدید تشویش کا اظہار کیا جنہیں بزرگ مزاحمتی قائد سید علی گیلانی کی رحلت کے فوراًبعد گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان نے مسلسل نظر بندی کو سراسر سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے جیلوں، حراستی مراکز اور تھانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button