بھارت

بھارت :دلت لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر سکول کا باورچی گرفتار

جے پور04ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے بتایا کہ ضلع اودے پورمیں ایک سرکاری اسکول میں دو دلت لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر اسکول کے باورچی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلع کے علاقے بڑودی میں ایک گورنمنٹ پرائمری سکول میں باورچی لالہ رام کا پکایا ہوا دوپہر کا کھانا مبینہ طورپر دلت لڑکیوں نے طلباء کوپیش کیا تھا۔پولیس کے مطابق لال رام نے اس پر اعتراض کیا اور بچوں سے کہا کہ وہ کھانا پھینک دیں کیونکہ یہ دلتوں نے تیار کیا ہے۔ طلبا ء نے ہدایت کے مطابق کھانا پھینک دیا۔ساتھ ایشین وائر کی خبر کے مطابق متاثرہ لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد وہ اپنے کچھ رشتہ داروں کے ساتھ اسکول گئے اور باورچی کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے بتایاکہ باورچی کو گرفتاررکرکے اس کے خلاف گوگنڈا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔واضح رہے بھارت میں غریب بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیاجاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button