بھارت

بھارت: اڈانی گروپ کی مشکلات میں مسلسل اضافہ

نئی دلی26فروری(کے ایم ایس) بھارت میں اڈانی گروپ کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکی فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد ایک طرف اڈانی گروپ کی شیئرز میں مسلسل گراوٹ ہے تو دوسری طرف گروپ کی دولت بھی کم ہوتی جا ری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس ہنڈ ن برگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اڈانی اب ٹاپ 30سے بھی باہر چلے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اڈانی گروپ نے 2022میں جتنا کمایا تھا اس کا دوگنا ہنڈن برگ رپورٹ منظر عام پر آنے کے صرف ایک ماہ کے اندر گنوا دیا ہے۔
گوتم اڈانی جو فسطائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب جانے جاتے ہیں کی دولت میں آرہی گراوٹ کیوجہ سے دنیا کے امیروں میں انکا دبدبہ انتہائی سے کم ہوا ہے ۔ گزشتہ برس 2022میں اڈانی دنیا کے دوسرے سب سے بڑے امیر شخص بن گئے تھے لیکن ہنڈن برگ کی تہلکہ خیز رپورٹ کے بعد ایک حالات ایسے ہیںکہ کمائی کے معاملے میں نہیں بلکہ دولت گنوانے کے معاملے میں وہ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button