بھارت

حیدرآباد: مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو ہندو مذہبی نعرے لگانے پرمجبور کیاگیا

حیدرآباد5ستمبر(کے ایم ایس)
بھارتی شہرحیدر آباد میں ایک اندوھناک واقعہ میں ہندو جنونیوں نے ایک ٹیکسی پر حملہ کیا اور اس کے مسلمان ڈرائیور کو ہندوکے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
یہ واقعہ الکاپور میں نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اتوار کو علی الصبح پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق سید لطیف الدین ایک ٹیکسی نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم ہندو جنونیوں کے ایک گروپ نے اس کا پیچھا کیااور اسکی گاڑی روک کر ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا ۔ اسکے انکار پر انہوں نے اشتعال میں آتے ہوئے گاڑی پرپتھرائو کیا ، اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔کیب ڈرائیور نے کہا کہ ان جنونیوں نے کھڑکی پر پر پتھر مارنا شروع کر دیا جب اس نے دروازہ کھولا تو انہوں نے مجھ سے ہندوئوں کے مذہبی نعرے لگانے کا مطالبہ کیا۔ لطیف الدین نے تاہم خود کو بچانے کے لیے فرار ہوکر فون پر پولیس سے رابطہ کیا لیکن جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button