اترپردیش:امیت شاہ کی ریلی کے دوران مسلمان ہونے کے شبہ میں بی جے پی غنڈوں کا صحافی پر وحشیانہ تشدد
بریلی :
بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی انتخابی ریلی کی کوریج کرنے والے صحافی کو ہندوتوا بھارتی جنتا پارٹی کے غنڈوں نے مسلمان ہونے کے شبہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا غنڈوں نے ویب نیوز پورٹل مولیٹکس سے وابستہ صحافی راگھو ترویدی کو جن کی داڑھی تھی اور وہ کرتا پاجامہ میں ملبوس تھے مسلمان ہونے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا۔مسلمان نظر آنے کی وجہ سے راگھو ترویدی کو بی جے پی غنڈوں نے اپنا کیمرہ بند کرنے کا کہا اور انکار پر ان پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا۔ریلی میں موجود پولیس اور دیگر صحافیوں نے راگھو کر بچانے کی کوشش نہیں کی اور وہ خاموشی سے دیکھتے رہے ۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے اس وجہ سے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ ریلی کے متعددشرکاء نے انکے سامنے اعتراف کیاتھا کہ انہیں پیسے دے کر ریلی میں لایا گیا ہے۔