مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: کولگام میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر24جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے رامپورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔