پاکستان

پاکستان نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور آسام کے وزیر اعلی کے اکھنڈ بھارت بارے بیان مسترد کردیا

اسلام آباد08 ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور آسام کے وزیر اعلیٰ کے ہندوتوا کے نام نہاد اکھنڈ بھارت کے توسیع پسندانہ خیال کیلئے پروپیگنڈہ کرنے والے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بھارت کی حکمران بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے اور اس کی توسیع پسندانہ ذہنیت کے سوا کچھ نہیں ہے جو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بیان تاریخ کے بارے میں بی جے پی کے نظریہ اور خیالی سوچ کا بھی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ بی جے پی کی سیاسی شخصیات پاکستان سمیت پڑوسیوں پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے جھوٹے الزامات لگانے میں مصروف ہیں، ایسا کرنے سے وہ عالمی برادری کی توجہ اقلیتوں کے ساتھ بھارت کے ناروا سلوک اور ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ بھارتی قابض افواج کی طرف سے بھارتی غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ترجمان نے بھارتی سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا جائزہ لیں، پختگی کا مظاہرہ کریں اور دوسرے ممالک کے خلاف محض اپنے تفرقہ انگیز اور متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بے معنی سیاسی بیان بازی میں ملوث نہ ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button