پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہوسکتا، بلاول بٹھو

220px-Bilawal_Bhutto_Zardariنیویارک 23 ستمبر (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے لیکن یہ بات عیاں ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں او آئی سی کے سالانہ رابطہ اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے افتتاحی بیان دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کے لیے بھارت کے ساتھ مخلصانہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، اسے 5 اگست 2019 سے شروع کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو منسوخ کرنا چاہیے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے۔بلاول بٹھو زرداری نے کہا کہ جموں و کشمیر اور پاکستان جغرافیہ، عقیدے، تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے۔انہوںنے کہا بھارت نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور اس نے اسکی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو کمزور کرنے کے لیے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس وقت مقبوضہ علاقے میں نو لاکھ فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور وہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل اور جبر واستبداد کے دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button