بھارت

اتر پردیش: ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے گیٹ پر”جے شری رام “ لکھ دیا

لکھنو09ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے علاقے سانڈی میں ہندو انتہا پسندوںنے ایک مسجد کے گیٹ پر جے شری رام کا نعرہ لکھ دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلمان جب نما فجر ادا کرنے کے لیے مسجد پہنچے تو گیٹ اور دیوار پر جے شری رام لکھا دیکھ حیران رہ گئے ۔ انہوں نے اسکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی ۔ موقعے پر پہنچنے والے پولیس افسران نے مسجد انتظامیہ کو مجرموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ پولیس نے مسجد کے متولی کی تحریری شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button