بھارت

باحجاب مسلم طالبات بھارت میں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں

اسلام آباد 12ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت میں مودی حکومت حجاب پر پابندی لگا کر حجاب پہننے والی طالبات کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے لیکن باحجاب مسلم طالبات انتہائی باصلاحیت ہیں اور وہ نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔
ایک ذہین حجاب پہننے والی مسلم طالبات بشری متین ہیں، جن کا تعلق کرناٹک کے رائے چور سے ہے، جنہوں نے 16 گولڈ میڈل حاصل کرنے والی وشوشورایا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی پہلی طالبہ بن کر تاریخ رقم کی ہے۔رائے چور کے ایس ایل این کالج سے سول انجینئرنگ کی گریجویٹ بشری متین کو وی ٹی یو کے 21ویں سالانہ کانووکیشن میں میڈلز سے نوازا گیا۔وی ٹی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر کریسدپا نے بشری متین کی اس کامیابی پر تعریف کی ہے۔ وائس چانسلر کے مطابق سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا سابقہ ریکارڈ 13میڈلز تھا جسے اب بشری متین نے توڑ دیا ہے۔ باحجاب بشری متین نے ایک ایسے وقت میں گولیڈ میڈلز جیتے ہیں جب ریاستی حکومت نے مسلم طالبات کو تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم طلبا کو یونیفارم کوڈ پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔ایک ویڈیو پیغام میں بشری متین نے گولڈ میڈلز جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیاہے ۔ انہوں نے مسلم طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سخت محنت اور مضبوط عزم کے ساتھ کام کریں تاکہ وہ کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button