بھارت

بھارت :پونے میں”لو جہاد” کے نام پر ہندوتوا گینگ کا مسلمان طالب علم پر حملہ 

pune

مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرپونے میں قائم” ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی” میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشدکے غنڈوں نے ایک مسلمان طالب علم پر وحشیانہ حملہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ نام نہاد ”لو جہاد”کابہانہ بناکر کیا گیا جسے ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کے لیے استعمال کرتے ہیں۔حملے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند طالب علم پر ہاسٹل واپس آتے ہوئے حملہ کررہے ہیں۔سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد مجرموں کو گرفتارکرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button