مظاہرے

سوپور : پھل کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر 14 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پھلوں کے کاشتکاروں نے سری نگر جموں شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے خلاف ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں آج ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پھلوں کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد فروٹ منڈی سوپور میں جمع ہوئی اور شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بلاروک ٹوک آمدورفت کا مطالبہ کیا۔
فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد ملک نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور سری نگر جموں شاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث انہیں پہلے ہی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب حکام ٹرکو ں کو روک کر ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکام غیر ضروری طور پر ٹرکوں کو روک رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کرہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button