سرینگر:تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کشمیری والدین کاا سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر16 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری والدین نے ایک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی عمر مقرر کرنے کے جبری فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بچوں کے والدین نے ٹنڈیل بسکو اور مالنسن اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کے سکول میں داخلے کی عمر مقرر کرنے کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میںاحتجاج کیا اور سکولوں کی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ دیگر پرائیویٹ سکولوں کی طرح تعلیمی پالیسی پر عمل کریں۔
احتجاج کرنے والے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ کسی دوسرے اسکول نے پالیسی کو سابقہ اثر کے ساتھ نافذ نہیں کیا لیکن اس اسکول نے تعلیمی پالیسی کو سابقہ اثر کے ساتھ لاگو کرکے والدین اور طلبا کیلئے مشکلات پید اکردی ہیں۔