جموںمظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے

جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کی تحصیل تریتھ میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ نعرے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے لگائے ۔ قابض حکام نے متعلقہ پولیس سپرانٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ اگر ملزم سات دن کے اندر اندرخود پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ جلد ہی کارروائی شروع کریں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں خطہ خاص طورپرضلع راجوری آج کل قابض بھارتی فورسز کے نشانے پر ہے جہاںحق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی اورمحاصرے اورتلاشی کی ظالمانہ کارروائیوںکے باوجود پاکستان کے حق میں نعرے لگانا پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی والہانہ محبت کوظاہر کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button