خصوصی رپورٹمقبوضہ جموں و کشمیر
بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے قتل کے واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ
سر ینگر14 ستمبر (کے ایم ایس)
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھارت کی طرف سے خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعد سے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر یوںکی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے شروع کی گئی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں نے خفیہ طور پر ایک میڈیا گروپ کے ذریعے کرائے گئے سروے میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے قتل کے واقعات کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی ہے۔ تاہم سروے میں شامل لوگوں کا کہناتھا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے اپنے مطالبے پر ہرگزکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یا د رہے کہ بھارتی سفاک فورسز نے جنوری 1989 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 96 ہزار 114 افراد کو شہید کیا ہے۔