مقبوضہ جموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ

download (10)اسلام آباد 04 اگست (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں اوربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جاری مظالم کے خلاف ایک مضبوط و موثر قرارداد منظور کرنی چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا جنہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت اشد ضرورت ہے کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی فورمز پر جاندار طریقے سے اٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button